21 ستمبر ، 2022
قومی ٹیم کے سابق اسپنر سعید اجمل نے اپنے بیٹے کی بولنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔
ٹوئٹر پر سابق کرکٹر نے ایک مختصر سی ویڈیو شیئر کی جس میں ان کے چھوٹے سے بیٹے کو بولنگ کرواتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو میں سعید اجمل کے بیٹے کو اسی ایکشن سے بولنگ کرواتے دیکھا جا سکتا ہے جیسے قومی کرکٹر خود بولنگ کیا کرتے تھے۔
ویڈیو پر ٹوئٹ کرتے ہوئے سعید اجمل نے لکھا ’بیٹا بھی باپ جیسا‘۔
یاد رہے کہ سعید اجمل نے 35 ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی جن میں انہوں نے 28.1 کی اوسط سے 178 وکٹیں حاصل کیں۔
ایک روزہ کرکٹ میں بھی انہوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 113 ایک روزہ میچوں میں 184 وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے علاوہ سعید اجمل نے 64 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 85 وکٹیں حاصل کیں۔