کھیل
Time 11 اکتوبر ، 2021

بھارت کے پاس پیسہ ہے اور پیسہ سر چڑھ کر بولتا ہے: سعید اجمل

بھارت کے پاس پیسہ اور اسپانسر دونوں مضبوط ہیں:سعید اجمل
 بھارت کے پاس پیسہ اور اسپانسر دونوں مضبوط ہیں:سعید اجمل

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق اسپنر سعید اجمل کا کہنا ہے کہ بھارت کے پاس پیسہ اور تگڑے اسپانسرز ہیں جس کی وجہ سے ان کا کرکٹ بورڈ بہت مضبوط ہے۔

سابق اسپنر سعید اجمل کرکٹ ایک نجی ٹی وی شو میں شریک ہوئے جس میں انھوں نے اپنے مشہور بولنگ ایکشن ’دوسرا‘ سے متعلق گفتگو کی۔

اپنے اوپر لگائی گئی پابندی سے متعلق سعید اجمل کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ہر چیز میں سائنس کو ڈال دیا ہے اور کہا ہے کہ ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔

سعید اجمل کا کہنا تھا کہ مجھ پر الزام لگانے سے قبل انھوں نے بھارتی اسپنر روی چندرن ایشون کو 6 ماہ کے لیے بولنگ سے روک دیا، ایشون کو کہاگیا کہ آپ 6 ماہ ریسٹ کرو اس کے بعد ویسٹ انڈین اسپنر  سنیل نارائن کو انٹرنیشنل کھیلنے سے روک دیا گیا، اور پھر بعد ازاں مجھے اور حفیظ کو سائیڈ لائن کر  دیا گیا۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر کا کہنا تھا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر جسپریت بھمراہ اور بولر ہربھجن سنگھ کے ساتھ بھی مسئلہ تھا لیکن چونکہ وہ دونوں بھارتی کرکٹر ہیں اور  پھر ان کے کرکٹ بورڈ کے پاس پیسہ اور  اسپانسر دونوں تگڑے ہیں، اور پیسہ سر چڑھ کر بولتا ہے۔

مزید خبریں :