Time 21 ستمبر ، 2022
پاکستان

پرویزالٰہی نے عہدہ چھوڑنے سے انکار کرنیوالے سی سی پی او لاہورکوگلے لگا کر شاباش دی

وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی سے کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) لاہور غلام محمود ڈوگر نے ملاقات کی ہے۔

وفاق کی جانب سے خدمات واپس لینے اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کے حکم کے باوجود سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے عہدہ چھوڑنے سے انکار کردیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی سے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے ملاقات بھی کی ہے جس میں پرویزالٰہی نے انہیں گلے لگا کر شاباشی دی اور کہاکہ آپ کو جانے نہیں دیں گے، اِدھر ہی کام کریں، حکومت مکمل سپورٹ دے گی۔

اس ملاقات میں مونس الٰہی بھی موجود تھے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ نے پولیس افسروں سے ویڈیو لنک پر بھی خطاب کیا اور کہا کہ جم کرکام کریں،جب تک میں نہیں چاہوں گا کسی کا تبادلہ نہیں ہوگا۔

خیال رہے کہ کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) لاہور غلام محمود ڈوگر کے تبادلے پر وفاق اور پنجاب میں ٹھن گئی ہے اور  وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے غلام محمودڈوگرکو چارج چھوڑنے سے روک دیا تھا۔

سی سی پی او لاہور نے پنجاب حکومت کے حکم پر وفاقی وزرا میاں جاوید لطیف اور مریم اورنگ زیب کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔

مزید خبریں :