پاکستان
Time 20 ستمبر ، 2022

وفاق نے سی سی پی او لاہور کی خدمات واپس لے لیں، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کا حکم

سی سی پی او لاہور نے پنجاب حکومت کے حکم پر وفاقی وزرا میاں جاوید لطیف اور مریم اورنگ زیب کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا تھا— فوٹو: فائل
سی سی پی او لاہور نے پنجاب حکومت کے حکم پر وفاقی وزرا میاں جاوید لطیف اور مریم اورنگ زیب کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا تھا— فوٹو: فائل

وفاقی حکومت نے لاہور پولیس چیف غلام محمود ڈوگر کو عہدے سے ہٹادیا۔

وفاقی حکومت نے  کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) لاہور غلام محمود ڈوگر کی خدمات واپس لے لیں اور انہیں  اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم دیا۔

سی سی پی او لاہور نے پنجاب حکومت کے حکم پر وفاقی وزرا میاں جاوید لطیف اور مریم اورنگ زیب کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔

آئی جی پنجاب نے یہ مقدمہ درج کرنے کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کا حکم ماننے سے انکار کردیا تھا۔

مزید خبریں :