ای سی سی کی پیراسیٹامول کی قیمتیں مناسب رکھنے کی نئی سمری بھیجنے کی ہدایت

ای سی سی نے 18 اگست 2022 تک پاکستان پہنچنے والی پابندی والی اشیا سرچارج کے ساتھ چھوڑنے کی اجازت دے دی ہے— فوٹو: فائل
ای سی سی نے 18 اگست 2022 تک پاکستان پہنچنے والی پابندی والی اشیا سرچارج کے ساتھ چھوڑنے کی اجازت دے دی ہے— فوٹو: فائل

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے پیراسیٹامول کی قیمتیں مناسب رکھنے کی نئی سمری بھیجنے کی ہدایت کردی۔

وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں کئی اہم فیصلے کیے گئے۔

اعلامیے کے مطابق سیلاب متاثرین کیلئے این ڈی ایم اےکو 10 ارب روپے فنڈ دینے کی منظوری دی گئی جس سے این ڈی ایم اے امدادی اشیا کی خریداری کرے گی  جبکہ این ڈی ایم اے کو 10 میں سے 5ارب روپے فوری جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔

ای سی سی نے 18 اگست 2022 تک پاکستان پہنچنے والی پابندی والی اشیا سرچارج کے ساتھ چھوڑنے کی اجازت دے دی ہے۔

ای سی سی نے پیراسیٹامول کی قیمتیں مناسب رکھنے کی نئی سمری بھیجنے کی ہدایت کی ہے جبکہ گوادر پورٹ سے گندم کی درآمد پر وزارت خوراک کی سمری مؤخر کردی گئی۔

مزید خبریں :