Time 21 ستمبر ، 2022
دنیا

پاکستان کو اس وقت دنیا کی مدد کی ضرورت ہے: امریکی صدر کا جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب

ماحولیات کی تبدیلی کی قیمت انسانیت کو چکانی پڑ رہی ہے: جوبائیڈن— فوٹو: اے ایف پی
ماحولیات کی تبدیلی کی قیمت انسانیت کو چکانی پڑ رہی ہے: جوبائیڈن— فوٹو: اے ایف پی

امریکی صدر جوبائیڈن نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان میں سیلاب اور دنیا کی مدد کی ضرورت پر زور دیا۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ پاکستان کا بڑا حصہ سیلاب کے باعث زیرِ آب ہے اورپاکستان کو اس وقت دنیا کی مدد کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ ماحولیات کی تبدیلی کی قیمت انسانیت کو چکانی پڑ رہی ہے۔

روس کے حوالے سے امریکی صدرکا کہنا تھاکہ روس نے بے شرمی سے یوکرین پر حملہ کیا،  آج صدر پیوٹن نے یورپ کے خلاف ایٹمی حملے کی دھمکی دی، پیوٹن کادعویٰ ہے روس کو خطرہ تھا لیکن روس کو کوئی خطرہ نہیں تھا۔ 

انہوں نے کہا کہ امریکا فوری طور پر روس یوکرین جنگ کا خاتمہ چاہتا ہے اور روس کی جارحیت کےخلاف یوکرین اوراس کےعوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

چین کے حوالے سے جوبائیڈن کا کہنا تھاکہ امریکاآبنائے تائیوان میں امن واستحکام چاہتاہے، امریکاچین کےساتھ کوئی تنازع یاسردجنگ نہیں چاہتا۔

خیال رہے کہ سیلاب نے ملک کے چاروں صوبے بالخصوص سندھ میں تباہی مچادی ہے اور لاکھوں افراد بے گھر ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

شدید سیلاب سے ملکی معیشت کو کم از کم 10 ارب ڈالرز کا نقصان ہوچکا ہے اور اقوام متحدہ نے بھی ہنگامی مدد کی اپیل کر رکھی ہے۔

مزید خبریں :