دنیا
Time 22 ستمبر ، 2022

آسٹریلیا کے ساحل پر پھنسی 200 پائلٹ وہیل مر گئیں

تسمانیہ کے ساحل پرخوراک کی تلاش میں آنے والا وہیل کا غول ساحل پر پھنسا تھا۔ فوٹو بشکریہ تسمانیہ پارکس اینڈ وائلڈ لائف فیس بک پیج
تسمانیہ کے ساحل پرخوراک کی تلاش میں آنے والا وہیل کا غول ساحل پر پھنسا تھا۔ فوٹو بشکریہ تسمانیہ پارکس اینڈ وائلڈ لائف فیس بک پیج

آسٹریلیا کی ریاست تسمانیہ کے ساحل پر  پھنسی 200 پائلٹ وہیل مر گئیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ساحل پر پھنسی زندہ بچ جانے والی 35 وہیلز کو ریسکیو کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

تسمانیہ کے محکمہ قدرتی وسائل و ماحولیات کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ 230 پائلٹ وہیلز ساحل پر پھنس گئی تھیں۔

اس حوالے سے ماہرین کا کہنا تھا کہ تسمانیہ کے ساحل پرخوراک کی تلاش میں آنے والا وہیل کا غول ساحل پر  پھنس گیا تھا۔

یہ پہلا موقع نہیں جب تسمانیہ میں اس طرح کا واقعہ پیش آیا، گزشتہ دنوں ہی ایک درجن سے زیادہ اسپرم وہیلز کو کنگ آئی لینڈ کے ساحل پر مردہ حالت میں دیکھا گیا تھا۔

ساحل پر پھنسی زندہ بچ جانے والی 35 وہیلز کو ریسکیو کرنے کی کوششیں جاری ہیں، خبرایجنسی
ساحل پر پھنسی زندہ بچ جانے والی 35 وہیلز کو ریسکیو کرنے کی کوششیں جاری ہیں، خبرایجنسی

اس سے قبل ستمبر 2020 میں بھی 470 پائلٹ وہیلز کو اس ریاست کے ساحلی حصے میں دریافت کیا گیا تھا جن میں سے 111 کو بچالیا گیا تھا۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ پائلٹ وہیلز مل جل کر رہتی ہیں اور اسی وجہ سے اگر ایک وہیل بھی ساحل پر پہنچ جائے تو درجنوں وہیلز اس کے پیچھے وہاں پہنچ جاتی ہیں۔

مزید خبریں :