'کوئی حیرانی نہیں کہ یہ ڈراموں میں زہر آلود کردار آسانی سے کیسے کرتا ہے'

فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام

اداکار فیروز خان کی طلاق کی وجوہات سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی ذاتی زندگی کا موازنہ ان کے  ڈراموں کے کرداروں سے کیا جا رہا ہے۔

گزشتہ روز فیروز  کی سابقہ اہلیہ علیزا سلطان نے انسٹاگرام پر طلاق کی تصدیق کی اور  وجہ بتائی کہ انہوں نے شوہر کی جانب سے مسلسل جسمانی اور نفسیاتی تشدد، بے وفائی اور بلیک میلنگ کا سامنا کیا۔

اس کے بعد سوشل میڈیا پر جہاں لوگوں نے فیروز  پر تنقید کی وہیں شوبز سے منسلک اداکاروں نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

میزبان و اداکار فیضان شیخ نے انسٹاگرام پر علیزا اور فیروز کی طلاق کی خبر شیئر کی اور  لکھا 'میں بالکل حیران نہیں ہوں کہ یہ شخص ڈراموں میں ایسے زہر آلود کردار کیسے اتنی آسانی اور اچھے طریقے سے کرلیتا ہے'۔

بعدازاں فیضان شیخ نے ایک اور ذو معنی اسٹوری بھی شیئر کی۔

فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب

اس کے علاوہ اداکارہ مہر بانو نے بھی علیزا کا سوشل میڈیا بیان انسٹا اسٹوری پر شیئر کیا اور لکھا 'آپ کے پسندیدہ ہیرو کی جانب سے ٹی وی پر نبھائے جانے والے کردار اسی لیے اس قدر مستند لگتے ہیں کیونکہ وہ لوگ حقیقی زندگی میں بھی ایسے ہی ہوتے ہیں'۔

مہر بانو نے بیزاری اور اکتاہٹ کا اظہار کرتے ہوئے کہا 'میں سوچ نہیں سکتی کہ اس خوبصورت لڑکی نے شادی کے ان سالوں کو کیسے گزارا ہوگا؟'

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ


مزید خبریں :