ناروے کی خاتون کوہ پیما نے 8 ہزار میٹر سے بلند 12 ویں چوٹی سر کرلی

فوٹو:  کرسٹن ہریلا
فوٹو:  کرسٹن ہریلا 

ناروے کی خاتون کوہ پیما کرسٹن ہریلا نے 8 ہزار میٹر سے بلند 12 ویں چوٹی سر کرلی۔

کرسٹن ہریلا نے آج صبح نیپال میں ماؤنٹ مناسلو کو سر کیا، نارویئن خاتون مختصر ترین وقت میں تمام 14 بلند ترین چوٹیاں سر کرنے کا ریکارڈ بنانا چاہتی ہیں۔

کرسٹن ہریلا پانچ ماہ سے کم وقت میں 12 چوٹیاں سر کرچکی ہیں،کم وقت میں تمام 14 بلند چوٹیاں سر کرنے کا موجودہ ریکارڈ نیپال کے نرمل پرجا کے پاس ہے۔انہوں نے  یہ ریکارڈ 6 ماہ اور 6 دن میں بنایا تھا۔

کرسٹن ہریلا کو 2  نومبر سے قبل شیشاپنگما اور چوایو کو سر کرنا ہے۔

مزید خبریں :