کاروبار
22 ستمبر ، 2022

ملکی زر مبادلہ کے ذخائر مزید کم ہوگئے: اسٹیٹ بینک

اسٹیٹ بینک کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر 24 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کم ہوئے ہیں— فوٹو: فائل
اسٹیٹ بینک کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر 24 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کم ہوئے ہیں— فوٹو: فائل

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے زرمبادلہ ذخائر کے اعداد و شمار جاری کردیے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر 24 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کم ہوئے ہیں، ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 16 ستمبر تک 14 ارب 6 کروڑ ڈالر رہے، اسٹیٹ بینک کے ذخائر 27 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کم ہوئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے ذخائر 16 ستمبر تک 8 ارب 34 کروڑ ڈالر رہے، کمرشل بینکوں کے ذخائر 3 کروڑ ڈالر اضافے سے 5.72 ارب ڈالر رہے۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM