Time 23 ستمبر ، 2022
پاکستان

وزیراعظم اپنی 71 ویں سالگرہ پر یو این جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا ابو بکر کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک پیغام جاری کیا گیا ہے۔ فوٹو سوشل میڈیا
وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا ابو بکر کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک پیغام جاری کیا گیا ہے۔ فوٹو سوشل میڈیا

اسے حسن اتفاق کہیں یا کچھ اور لیکن وزیراعظم شہباز شریف اپنی 71 ویں سالگرہ پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے جس میں وہ پاکستان میں آنے والے حالیہ سیلاب اور کشمیر کی صورتحال پر گفتگو کریں گے۔

اس حوالے سے وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا ابوبکر عمر کی جانب سے سوشل میڈیا پر شہباز شریف کی تصویر کے ساتھ ایک کیپشن درج کیا گیا ہے۔

ابو بکر عمر کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’کیا حسن اتفاق ہے‘ وزیراعظم شہباز شریف اپنی 71 ویں سالگرہ کے موقع پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77 ویں اجلاس سے اپنا پہلا خطاب کریں گے۔

یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی تاریخ پیدائش 23 ستمبر 1951 ہے۔

مزید خبریں :