ویڈیو: مچھلی نہ ملنے پر بلی نے سِیل پر تھپڑ برسا دیے

سیل ایک بھاری بھرکم سمندری جانور ہے لیکن پھر بھی چھوٹی سی بلی سے تھپڑ کھا گئی جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

سوشل میڈیا پر زیر گردش ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک پارک میں موجود سِیل کے جھنڈ کو ٹرینر کی جانب سے مچھلی کا کھانا دیا جا رہا ہے اور پاس میں ایک بلی بھی موجود ہے۔

ٹرینر کی جانب سے سِیل کی طرف پھینکی گئی مچھلی کو سیل کیچ کرکے کھا لیتی ہے جس پر بلی کو غصہ آتا ہے اور  وہ سِیل کو ایک تھپڑ لگاتی ہے، سِیل کی جانب سے بلی کی اس حرکت کو نظر انداز کرتے ساری توجہ ٹرینر کی جانب مبذول رکھتے بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ کب دوسری مچھلی ان کی جانب اچھالتا ہے۔

ٹرینر کی جانب سے ایک اور مچھلی اچھالی جاتی ہے جسے دوسری سیل پکڑ کر کھا لیتی ہے اور بلی اس بار بھی دیکھتی رہ جاتی ہے، یہ سارا معاملہ دیکھ کر بلی کو مزید غصہ آتا ہے اور وہ چل کر دوسری سیل کے قریب جاتی ہے اور اسے بھی تھپڑ جڑ دیتی ہے۔

بلی کی اس حرکت نے ویڈیو دیکھنے والوں کو ہنسنے پر مجبور کردیا ہے۔

مزید خبریں :