پاکستان
Time 23 ستمبر ، 2022

ایاز امیر کے بیٹےکے ہاتھوں قتل ہونے والی اسکی اہلیہ کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا

واردات کے وقت ملزم نارمل تھا اور کسی نشے کی حالت میں نہیں تھا: ذرائع—  فوٹو: سوشل میڈیا
واردات کے وقت ملزم نارمل تھا اور کسی نشے کی حالت میں نہیں تھا: ذرائع— فوٹو: سوشل میڈیا

سینیئر صحافی ایاز امیر کے بیٹے شاہ نواز امیر کے ہاتھوں قتل ہونے والی اس کی بیوی سارہ کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق مقتولہ کےسر، ماتھے اوربازوؤں پرزخم کےنشانات ہیں، خاتون ڈاکٹر نے سارہ کی لاش کا مکمل معائنہ کیا، مختلف ایکسرے بھی کیے گئے۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتولہ کی لاش پولیس کلینک کے سرد خانے میں رکھوا دی گئی۔

پولیس کے مطابق مقتولہ کی میت نمونے فارنزک کیلئے بھجوائے جانے کے بعد لواحقین کے حوالے کی جائے گی اور مقتولہ کے خاندان والوں سے کینیڈا میں رابطہ کیا جارہا ہے، اگر خاندان سے کوئی مدعی مقدمہ نہ بنا تو پھر پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج ہوگا۔

ذرائع نے بتایا کہ واردات کے وقت ملزم نارمل تھا اور کسی نشے کی حالت میں نہیں تھا۔

خیال رہے کہ اسلام آباد کے علاقے چک شہزاد میں سینیئر صحافی ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز نے اہلیہ سارہ کو قتل کیا اور ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

مزید خبریں :