24 ستمبر ، 2022
پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قومی کھلاڑیوں کے تمام واجبات ادا کر کے سب کے دل جیت لیے۔
پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں میں اس وقت خوشی کی لہر دوڑ گئی جب پی ایچ ایف نے کھلاڑیوں کے تمام واجبات ادا کر دیے، ہاکی فیڈریشن نے 30 سے زائد کھلاڑیوں کے 5 سے زائد ماہ سے رکے تمام ڈیلی الاؤنس ریلیز کر دیے جو تقریباً ڈیڑھ کروڑ روپے بنتے ہیں۔
صدر پی ایچ ایف خالد سجاد کھوکھر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کھلاڑی ملک کے ہیرو اور ہماری عزت ہیں، کبھی نہیں چاہتے تھے کہ کھلاڑیوں کو ان کی رقم نہ ملے، ماضی میں بھی جیب سے پیسے لگا کر کھلاڑیوں کی رقم ادا کی، کھلاڑیوں کو پیسے نہ ملنے پر سب سے زیادہ دکھ مجھے ہوتا ہے۔
پی ایچ ایف سیکریٹری جنرل حیدر حسین نے کہا کہ عہدہ سنبھالا تو اولین ترجیح کھلاڑیوں کو ان کا حق دلانا تھا، وعدہ کیا تھا کہ کیمپ سے پہلے رقم ادا ہو جائے گی۔
واضع رہے اذلان شاہ ہاکی کپ کی تیاری کے لیے پاکستان ٹیم کا تربیتی کیمپ کل سے کراچی میں شروع ہوگا۔