Time 09 ستمبر ، 2022
کھیل

قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی کا اعلان ، اولمپئن کلیم اللہ چیئرمین مقرر

منظور جونئیر کے انتقال کے بعد سلیکشن کمیٹی کا عہدہ خالی ہو گیا تھا۔ فوٹو فائل
منظور جونئیر کے انتقال کے بعد سلیکشن کمیٹی کا عہدہ خالی ہو گیا تھا۔ فوٹو فائل

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کر دیا۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر  ریٹائرڈ خالد سجاد کھوکھر کی منظوری کے بعد قومی ہاکی ٹیم کی نئی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق پانچ رکنی قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین 1984 لاس اینجلس اولمپکس کے فاتح کھلاڑی اولمپئن کلیم اللہ خان ہوں گے جبکہ دیگر ممبران میں اولمپئن ناصر علی، اولمپئن رحیم خان، لئیق لاشاری انٹرنیشنل اور اولمپئن شکیل عباسی شامل ہیں۔ 

سیکرٹری جنرل پی ایچ ایف حیدر حسین نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

یاد رہے منظور جونئیر کے انتقال کے بعد پی ایچ ایف کا یہ عہدہ خالی ہو گیا تھا اور کلیم اللہ پہلے سلیکشن کمیٹی کے رکن بھی تھے۔

مزید خبریں :