'ایسا کرو مجھ سے ہی شادی کر لو'، ابرار الحق کو اسکول میں کس نے شادی کی پیشکش کی؟

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

'نچ پنجابن'، 'پریتو میرے نال ویاہ' اور 'بلو دے گھر' سمیت معروف پنجابی گانوں کے گلوکار ابرار الحق نے اپنی پہلی محبت سے متعلق انکشاف کیا ہے۔

حال ہی میں ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ابرار الحق نے بتایا کہ انہیں زندگی میں پہلی محبت اس وقت ہوئی تھی جب وہ اسکول میں زیر تعلیم تھے اور وہ محبت بھی پرنسپل سے ہوئی تھی۔

دوران شو گلوکار نے کہا 'دراصل میرے والد اور  پرنسپل ایک دوسرے کو جانتے تھے اور ان کی آپس میں اچھی بات چیت تھی، اسی لیے والد نے کہا تھا کہ اگر کبھی بھی کوئی مسئلہ ہو تو پرنسپل کو بتانا'۔

انہوں نے کہا کہ ' پھر میں بار بار شکایتیں لے کر ان کے پاس جایا کرتا تھا، ایک دن پرنسپل نے مذاق میں کہا کہ تم ایسا کرو مجھ سے شادی کر لو  ویسے بھی پورا دن تم یہیں شکایتیں لے کر آتے رہتے ہو'۔

ابرار الحق نے کہا کہ 'چونکہ اس وقت میں نادان تھا اور کم عمر ہونے کی وجہ سے میں نے پرنسپل کی بات کو کافی سنجیدہ لے لیا'۔

گلوکار نے بتایا کہ 'پھر کیا تھا، میں نے گھر جاتے ہی اپنے والدین سے کہا کہ میں نے پرنسپل سے شادی کرنی ہے، جس پر گھر والوں نے مجھے سمجھایا کہ بیٹا ابھی آپ چھوٹے ہو، آپ کی ابھی شادی نہیں ہیپی برتھ ڈے ہوگی‘۔

مزید خبریں :