ابرار الحق نے ’نچ پنجابن‘ چرانے پر بھارتی کمپنی کو قانونی نوٹس بھیج دیا

سوشل میڈیا پرابرار الحق نے بھارتی پروڈیوسر کرن جوہر کوخبردارکیاتھاکہ انہوں نے اپنا گانانچ پنجابن کسی بھارتی فلم کے لیے فروخت نہیں کیا—فوٹو فائل
سوشل میڈیا پرابرار الحق نے بھارتی پروڈیوسر کرن جوہر کوخبردارکیاتھاکہ انہوں نے اپنا گانا'نچ پنجابن' کسی بھارتی فلم کے لیے فروخت نہیں کیا—فوٹو فائل

گلوکار ابرارالحق نےاپنے گانے'نچ پنجابن' کے غلط استعمال پر برطانیہ میں بھارتی کمپنی مووی باکس کو قانونی نوٹس بھیج دیا۔

 اس سے قبل سوشل میڈیا پرابرار الحق نے بھارتی پروڈیوسر کرن جوہر کو خبردار کیا تھا کہ انہوں نے اپنا گانا'نچ پنجابن' کسی بھارتی فلم کے لیے فروخت نہیں کیا۔

ابرار الحق نے کہا تھا کہ  وہ قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں، ان کا چھٹا گانا کاپی کیا جارہاہے جو قابل قبول نہیں اور اب گلوکار نے بھارتی کمپنی کو لیگل نوٹس بھیج دیا جس کی اطلاع انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر دی۔

گلوکار نے ٹوئٹ میں بتایا کہ ’برطانیہ میں میرے وکلا نے نچ پنجابن کے غلط اور بنا اجازت استعمال کے حوالے سے کمپنی مووی باکس کو قانونی نوٹس بھیجا ہے‘۔

ابرار الحق نے بتایا کہ  وہ اپنے مداحوں سمیت سب کو کیس کے حوالے سے آگاہ رکھیں گے۔

خیال رہے کہ بالی وڈ کے ہدایت کار وپروڈیوسر کرن جوہر کی  فلم ’جُگ جُگ جیو‘ میں پاکستانی گانے ’نچ پنجابن‘ کو بغیر اجازت شامل کیا گیا تھا جس کے خلاف  ابرار الحق نے آواز اٹھائی تو کرن جوہر نے انہیں کریڈٹ دے دیا۔

بعدازاں گلوکار نے قانونی کارروائی جاری رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

مزید خبریں :