Time 25 ستمبر ، 2022
پاکستان

وزیراعظم کی آڈیو ثبوت ہےکہ کوئی غیرقانونی کام نہیں ہوا: مریم اورنگزیب

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

وفاقی وزیراطلاعات  مریم اورنگزیب کا کہنا ہےکہ وزیراعظم کی لیک آڈیو اس بات کا ثبوت ہےکہ کوئی غیرقانونی کام نہیں ہوا، نہ ہی کسی کو کوئی ناجائز فائدہ پہنچایا گیا۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )عمران خان کےکرک میں خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ بھارت سے بجلی کا پلانٹ عمران خان حکومت کی پالیسی اور قانون کے مطابق آیا، عمران صاحب! ہاؤسنگ سوسائٹی کے گرڈ اسٹیشن کی تنصیب پر ہائی کورٹ ملتان بینچ کا فیصلہ پڑھ لیں۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ بھارتیوں سے فارن فنڈنگ لینے والا حسد سے چیخیں مار رہا ہے، شہباز  شریف نے کوئی پالیسی بدلی نہ زمین مانگی اور نہ ہی کسی سے 5 قیراط کے ہیرے مانگے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو غصہ اور تکلیف ہے کہ آڈیو سے بھی کوئی غیرقانونی چیز برآمد نہ ہوسکی، پانچ قیراط ہیرے کے لیے حکومتی پالیسی بدلنے والا آج دوسروں پر بہتان تراشی کر رہا ہے، گھڑیوں سے منافع کمانے والاجھوٹ بولنے سے پہلے آئینہ دیکھ لیا کرے، آڈیو میں شوکت ترین اور صوبائی وزرا کی پاکستان دشمن سازش جیسی کوئی بات نہیں نکلی۔

مزید خبریں :