27 نومبر ، 2012
ممبئی …بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کا بڑھتا وزن شدیدتنقید کا نشانہ بننے لگا اورپرانے کانٹریکٹس ہاتھ سے نکلنے لگے ہیں۔اپنے بڑھے ہوئے وزن سے اکثر تنقید کا نشانہ بننے والی سوناکشی سنہا ویسے تو نہایت مطمئن اور خوش ہیں اور کہتی ہیں کہ انہیں سائیز زیرو کی آرزو نہیں ۔تاہم تازہ ترین رپورٹس کے مطابق انکا وزن اور فٹنس بالی وڈ گوسپ سے بڑھ کر ان کے کیرئیر پر اثر انداز ہونے لگاہے جس کے باعث ایک بڑے فیشن ویئر برانڈ سے ان کا پرانا کانٹریکیٹ ہاتھ سے نکلتا نظر آرہا ہے۔سٹار اداکارہ کو برانڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اگر انہیں نے چند کلو وزن نا گھٹایا تو برانڈ ان کے ساتھ اپنی تشہیری مہم منسوخ کر دے گا جس پر کمپنی کو برا بھلا کہتے ہوئے سوناکشی سنہا نے شدید ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔اپنی فٹنس سے مطمعئن بالی وڈ ایکٹریس کو اپنے وزن پر تنقید سے سخت اختلاف ہے جو اسی شیپ اور سائز کے ساتھ دبنگ، راوڈی راٹھور، حالیہ ریلیز سن آف سردار اور آنے والی دبنگ ٹو کے علاوہ آئندہ آنے والے چند بڑے فلمی پراجیکسٹس میں بطور ہیروئین جلوہ گر ہو رہی ہیں۔