Time 25 ستمبر ، 2022
کھیل

'پی ایس ایل نے انگلینڈ کے دورہ پاکستان کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا'

فوٹو:جیو نیوز
فوٹو:جیو نیوز

انگلش کرکٹ بورڈ کے ڈپٹی چیئرمین مارٹن ڈارلو کا کہنا ہے کہ 17سال بعد انگلینڈ کی پاکستان آمد پر ہر کوئی کافی خوش ہے۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والا چوتھا ٹی ٹوئنٹی دیکھنے آئے مارٹن ڈارلو نےجیو نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئےکہا کہ پاکستان میں کراؤڈ کا جوش و خروش دیکھ کر کافی اچھا لگ رہا۔

انہوں نے کہا کہ اس دورے کو کامیاب بنانے کیلئے دونوں بورڈز نے بہت محنت کی ہے،پاکستان میں سکیورٹی انتظامات نہایت ہی شاندار ہیں ،پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) نے انگلینڈ کے دورہ پاکستان کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

انگلش کرکٹ بورڈ کے ڈپٹی چیئرمین نے مزید کہا کہ پی ایس ایل کی وجہ سے پلیئرز کے آپس میں تعلقات بھی بنے ہیں۔

 مارٹن ڈارلو کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ میچز کیلئے انگلینڈ سے فینز کی بڑی تعداد بھی پاکستان آئے گی،فینز سے کہوں گا کہ پاکستان ایک بہت خوبصورت جگہ ہے، پاکستان میں آئی سی سی ایونٹس کی آمد کا شدت سے منتظر ہوں۔

مزید خبریں :