پاکستان
Time 26 ستمبر ، 2022

لاہور کے سرکاری اسپتالوں میں کینسر میں مبتلا مریض وینٹی لیٹرز سے محروم

لاہور کے سرکاری اسپتالوں میں کینسر میں مبتلا مریض وینٹی لیٹرز  سے محروم

لاہور کے سرکاری اسپتالوں میں 3 سو سے زائد وینٹی لیٹرز موجود ہونے کے باوجود کینسر سمیت بعض دیگر امراض میں مبتلا مریضوں کیلئے  وینٹی لیٹر دستیاب نہیں۔

اسپتالوں کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت پنجاب کی پالیسی کےمطابق وینٹی لیٹرز کی تقسیم کی ہے، کورونا اور ڈینگی کے مریضوں کیلئے مختص وینٹی لیٹرز  دیگر بیماریوں میں مبتلا مریضوں کو نہیں دیے جا سکتے۔

لاہور کے سرکاری اسپتالوں میں 300 سے زائد وینٹی لیٹرز موجود ہونے کے باوجود کینسر سمیت بعض دیگر امراض میں مبتلا مریض جب اسپتالوں میں جاتے ہیں تو ان کیلئے وینٹی لیٹرز دستیاب نہیں ہوتے۔

کنیسرکی ایک مریضہ کے لواحقین نے جیو نیوز کو بتایا کہ ان کی مریضہ سروسز اسپتال کی آئی سی یو وارڈ میں ہے، انہیں وینٹی لیٹر کی ضرورت تھی تاہم وہاں تمام وینٹی لیٹرز مصروف تھے۔

انہوں نے بتایا کہ انہیں معلوم ہوا کہ کورونا اور ڈینگی وارڈز میں وینٹی لیٹر خالی ہیں تو اسپتال انتظامیہ نے وہ وینٹی لیٹر دینے سے انکار کر دیا۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا تھا کہ محکمہ صحت پنجاب کی پالیسی کے مطابق کورونا اور ڈینگی کے مریضوں کیلئے مختص وینٹی لیٹرز دیگر بیماریوں میں مبتلا مریضوں کو نہیں دے سکتے۔

سروسز اسپتال کی انتظامیہ نے مریضہ کو کسی دوسرے اسپتال لے جانے کا مشورہ دے دیا تاہم میو، جناح، جنرل اور گنگارام اسپتالوں کے ایم ایس صاحبان کا بھی کہنا تھا کہ جنرل وارڈز میں وینٹی لیٹرز خالی نہیں ہیں۔

مزید خبریں :