کاروبار
Time 26 ستمبر ، 2022

کساد بازاری کے بڑھتے خدشات، ڈالر کے مقابلے برطانوی پاؤنڈکم ترین سطح پر آگیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کساد بازاری کے خدشات دن بدن بڑھتے جا رہے ہیں اور  ایشائی منڈیوں میں ڈالر کے مقابلے میں برطانوی پاؤنڈ کم ترین سطح پرآگیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایک برطانوی پاؤنڈ 1.03 ڈالرکا ہوگیا ہے۔

نئے برطانوی وزیر خزانہ کواسی کوارٹینگ  کی جانب سےٹیکسوں میں کمی، کارپوریشن ٹیکس اور اسٹمپ ڈیوٹی میں کمی کے اعلان پر برطانیہ میں کساد بازاری کا خدشہ ظاہر کیا جا رہاہے۔

مزید خبریں :