یہ دعویٰ کہ قانون مردوں کو اپنی جنس تبدیل کرکے عورت اور خواتین کو مرد میں تبدیل کرنے کی اجازت دے گا، سرکاری دستاویزات پر غلط ہے۔
26 ستمبر ، 2022
پاکستان کے ٹرانس جینڈر کے بنیادی حقوق کو یقینی بنانے والے قانون نے ایک تنازعہ کھڑا کر دیا ہے کیونکہ مذہبی گروہوں کا کہنا ہے کہ یہ ملک میں ہم جنس شادیوں اور ہم جنس پرستی کو قانونی حیثیت دیتا ہے۔
یہ دعویٰ جھوٹا ہے۔
ٹرانس جینڈر افراد (حقوق کے تحفظ) ایکٹ کو پاکستان کی پارلیمنٹ نے 2018 میں منظور کیا تھا،یہ قانون اسکولوں، کام کی جگہوں اور عوامی مقامات پر ٹرانس جینڈر کے ساتھ امتیازی سلوک کی ممانعت کرتا ہے، اس کے علاوہ ان کے ووٹ دینے، جائیداد کی وراثت اور عوامی عہدے کے لیے الیکشن لڑنے کے حق کو یقینی بناتا ہے۔
اس سال، مذہبی سیاسی جماعتوں، جماعت اسلامی اور جمعیت علمائے اسلام پاکستان (ایف) کے سیاست دانوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ قانون اسلامی عقائد کے خلاف ہے اور اس میں فوری طور پر ترمیم کی جانی چاہیے۔
اس کے علاوہ دائیں بازو کی تحریک لبیک پاکستان نے قانون کے نفاذ کے خلاف سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی جبکہ جماعت اسلامی کے طلبہ ونگ نے کالجوں میں اس قانون کے خلاف کئی مطالعاتی حلقے منعقد کیے اور اسے "اسلامی جمہوریہ میں خنجر" قرار دیا ہے۔
16 ستمبر کو سوشل میڈیا پر دو ہیش ٹیگز Ammendtransgenderact# اور Amendtransgenderact# بھی ٹرینڈ بننے لگے، دونوں ہیش ٹیگز نے اب تک 5000 سے زیادہ ٹوئٹس اور ویڈیوز کو کئی ہزار ویوز کے ساتھ اکٹھا کیا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین اور قدامت پسند سیاست دان قانون پر الزام لگاتے ہیں کہ وہ جنس کوتبدیل کرنے کی سرجریوں، ہم جنس شادیوں اور کراس ڈریسنگ کی اجازت دیتا ہے۔ ان کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ 2018 سے، جب یہ قانون منظور ہوا، 23 ہزار سے زیادہ لوگوں نے اپنی جنس تبدیل کی ہے۔
حقیقت
یہ دعویٰ کہ قانون مردوں کو اپنی جنس تبدیل کرکے عورت اور خواتین کو مرد میں تبدیل کرنے کی اجازت دے گا، سرکاری دستاویزات پر غلط ہے۔
قانون واضح طور پر ایک "ٹرانس جینڈر شخص" کی وضاحت کرتا ہے جو مرد اور عورت کے جینیاتی خصوصیات کے مرکب کے ساتھ "انٹرسیکس" ہے، یا ایک خواجہ سرا جس نے پیدائش کے وقت مرد کی جنس لی ہے لیکن وہ کاسٹریشن سے گزرتا ہے یا ایک ٹرانس فرد جس کی صنفی شناخت پیدائش کے وقت لی گئی جنس سے مختلف ہوتی ہے۔
ایکٹ کے قواعد میں مزید واضح کیا گیا ہے کہ ایک ٹرانس جینڈر شخص کو شناختی دستاویزات پر نام یا جنس کی تبدیلی کے لیے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) سے رجوع کرنا پڑے گا، جیسا کہ ان کی خود ساختہ شناخت ہے اور نادرا صرف ان کی جنس کو خواتین سے کیٹگری"X" یا مرد سے کیٹگری "X" میں تبدیل کرے گا۔
"X" پاکستان میں تیسری جنس کی علامت ہے، یہ درجہ بندی خصوصی طور پر2009 میں سپریم کورٹ کے حکم پر ٹرانس کمیونٹی کے لیے بنائی گئی تھی۔
قانون یا قواعد مردوں کو اجازت نہیں دیتے کہ وہ اپنے CNIC، پاسپورٹ یا دوسرے سفری دستاویزات پر اپنی جنس تبدیل کرکے عورت یا اس کے برعکس کریں۔
یہ دعویٰ کہ قانون ہم جنس شادیوں اور جنس کی تبدیلی کی سرجریوں کی اجازت دیتا ہے، جوکہ غلط ہے۔
ایکٹ یا شادی کے قواعد یا جنس کی تصدیق کرنے والی سرجریوں میں اس کا کوئی ذکر نہیں ہے۔
کئی سوشل میڈیا صارفین کا مزید کہنا ہے کہ 2018 سے اب تک 23 ہزار لوگوں نے اپنی خواہشات کے مطابق اپنی جنس تبدیل کی ہے،جیو فیکٹ چیک کو اس دعوے کی تائید کے لیے کوئی ڈیٹا یا ثبوت نہیں مل سکا۔
درحقیقت، جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد، جو اس قانون کی کھلے عام مخالفت کر رہے ہیں اور اس میں ترمیم کرنے پر زور دے رہے ہیں، انہوں نے نومبر 2021 میں وزارت داخلہ سےجولائی 2018 اور جون2021 کے درمیان نادرا کو موصول ہونے والی کل درخواستوں کی تعداد اورجنسی تبدیلی کے اجرا کے لیے جاری کیے گئے سرٹیفکیٹ پر بات کی۔
جس پر اس وقت کے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے واضح کیا کہ نادرا جنسی تبدیلی کے سرٹیفکیٹ جاری نہیں کرتا "لیکن، انہوں نے مزید کہا، طبی وجوہات کی بنا پر یا ٹرانسجینڈر افراد کی درخواست پر جنس میں تبدیلی کی جاتی ہے"۔
جیو فیکٹ چیک کے ذریعے دیکھے گئے دستاویزات کے مطابق انہوں نے مزید 28 ہزار 7 23 ٹرانس جینڈر افراد کا بریک ڈاؤن فراہم کیا جن کی جنس نادرا نے اوپر بتائی گئی تاریخوں میں تبدیل کی تھی۔
نوٹ : ہمیں @GeoFactCheck پر فالو کریں۔
اگر ہمارے قارئین کو کسی غلطی کا پتہ چلتا ہے تو ہم انہیں [email protected] پر ہم سے رابطہ کرنے کی حوصلہ حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔