پاکستان
Time 26 ستمبر ، 2022

ریلوے پولیس نے گمشدہ سونے کی انگوٹھی اور 61 ہزار روپے خاتون کو لوٹا دیے

مسافر خاتون ٹرین رحمان بابا ایکسپریس میں سفر کناں تھی جو کہ اپنا پرس ریلوے سٹیشن وزیر آباد بھول گئی تھی: ترجمان ریلوے پولیس/فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا
مسافر خاتون ٹرین رحمان بابا ایکسپریس میں سفر کناں تھی جو کہ اپنا پرس ریلوے سٹیشن وزیر آباد بھول گئی تھی: ترجمان ریلوے پولیس/فوٹوبشکریہ سوشل میڈیا 

لاہور  میں ریلوے پولیس نے  گمشدہ سونے کی انگوٹھی اور  61 ہزار روپے کیش کے ساتھ خاتون مسافر کا گمشدہ پرس تلاش کر کے اس کے حوالے کر  دیا۔

ٹوئٹر پر خاتون اور  پیسوں کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے ریلوے پولیس نے واقعے کی اطلاع دی، تصویر میں پولیس اہلکار کو خاتون مسافر کو پرس لوٹاتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ریلوے پولیس لاہور ڈویژن نے ٹوئٹ میں لکھا کہ مسافر خاتون رحمان بابا ایکسپریس میں سفر  کر رہی تھی جو اپنا پرس ریلوے وزیر آباد اسٹیشن پر بھول گئی تھی جس میں 61 ہزار روپے موجود تھے۔

ترجمان ریلوے پولیس کے مطابق خاتون نے ٹرین میں موجود پاکستان ریلویز پولیس کے گشت پر موجود اہلکاروں کو اطلاع دی تھی۔

مزید خبریں :