07 دسمبر ، 2019
موٹر وے پولیس نے ایمانداری کی بہترین مثال قائم کرتے ہوئے قیمتی گمشدہ پرس فیملی کے حوالے کر دیا۔
ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق شہری اپنی فیملی کے ہمراہ سیالکوٹ سے فیصل آباد کی جانب سفر کر رہے تھے کہ دوران سفر انہوں نے شیخوپورہ ریسٹ ایریا میں قیام کیا جہاں ان کا قیمتی پرس گم ہو گیا۔
فیملی نے پرس غائب ہونے کی شکایت پولیس ہیلپ لائن 130 پر درج کرائی تھی جس کے بعد ان کی شکایت پر فوری کارروائی کی گئی۔
ترجمان نے بتایا کہ پرس میں 5 تولے سونا، 2 لاکھ 16 ہزار روپے نقدی، 50 ہزار روپے مالیت کا موبائل فون اور اہم کاغذات تھے جو متعلقہ فیملی کے سپرد کر دیا گیا ہے۔
ڈی آئی جی موٹر وے پولیس نے افسران کی فرض شناسی کو سراہتے ہوئے انہیں تعریفی اسناد اور انعامی رقوم دینے کا اعلان کیا ہے۔