کھیل
Time 26 ستمبر ، 2022

قذافی اسٹیڈیم میں پاک انگلینڈ سیریز کی تیاریاں، رنگ و روغن کردیا گیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان اور  انگلینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز کے بقیہ تین میچز کا آغاز 28 ستمبر سے لاہور میں ہوگا۔

 قذافی اسٹیڈیم میں میچز کے لیے تیاریاں حتمی مرحلےمیں پہنچ گئیں، رنگ و روغن کر دیا گیا ہے اور اسٹیڈیم میں صفائی ستھرائی کاکام جاری ہے۔

اس کے علاوہ گراؤنڈ اسٹاف نے پچز تیارکر لی ہیں، دائیں اور بائیں جانب پریکٹس پچز بھی تیار کی جا چکی ہیں۔

 پاکستان اور  انگلینڈ کی کرکٹ ٹیمیں کل قذافی اسٹیڈیم میں ٹریننگ کریں گی۔

 قذافی اسٹیڈیم میں تین ٹی 20 میچز 28 ستمبر، 30 ستمبر اور 2اکتوبر کوکھیلےجائیں گے۔

مزید خبریں :