کاروبار
Time 27 ستمبر ، 2022

خام تیل کی قیمت میں کمی، ملک میں پیٹرولیم مصنوعات میں 15 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں کمی کے بعد ملک میں پیٹرولیم مصنوعات میں 15 روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔

پیٹرولیم انڈسٹری ذرائع کے مطابق یکم اکتوبر سے ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے لیٹر تک کمی کا تخمینہ ہے جب کہ پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے لیٹر تک کمی ہوسکتی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 29  ستمبر تک امپورٹڈ فیول کی قیمت کے مطابق یکم اکتوبر سےکم قیمتیں لاگو ہوں گی۔

پیٹرولیم انڈسٹری ذرائع نے بتایا ہےکہ پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی میں اضافہ نہ ہوا تو کمی یقینی ہے۔