28 ستمبر ، 2022
معروف اداکارہ میرا نے بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کی بہن ازابیل کیف کا شکریہ ادا کیا ہے۔
میرا کی جانب سے انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی گئی جس میں وہ اداکارہ ازابیل کی مشکور دکھائی دیں، اداکارہ نے اپنی ویڈیو میں ازابیل سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا ' لاک ڈاؤن کے دوران آپ نے میری اور میرے ڈائریکٹر قاسم کی بہت مدد کی'۔
انہوں نے ویڈیو میں ازابیل کے لیے کہا کہ 'آپ نے دبئی میں فلم کی شوٹنگ کی اجازت دلوائی اور فلم کے حوالے سے سارا کام کروایا جس پر آپ کی بہت مشکور ہوں‘۔
ویڈیو میں میرا نے یہ بھی بتایا کہ ازابیل کیف ان کی ٹیم کا حصّہ ہیں اور جلد ان کی فلم میں ایک اہم کردار کے ساتھ جلوا گر ہوں گی۔
میرا کی مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہے تاہم فی الحال انہوں نے فلم کی تفصیلات جاری نہیں کیں۔