Time 28 ستمبر ، 2022
پاکستان

حکومت کا عمران خان کی آڈیو لیک کا فارنزک کرانے کا فیصلہ

آڈیو لیک میں سرکاری اجلاسوں کے مِنٹس تبدیل کرنے کی بات کرکے قوم سے کھلواڑ کیا گیا، ملک کو سفارتی تنہائی کا شکارکردیا گیا: وزیر داخلہ— فوٹو: فائل
آڈیو لیک میں سرکاری اجلاسوں کے مِنٹس تبدیل کرنے کی بات کرکے قوم سے کھلواڑ کیا گیا، ملک کو سفارتی تنہائی کا شکارکردیا گیا: وزیر داخلہ— فوٹو: فائل

وفاقی حکومت نے سابق وزیراعظم عمران خان کی آڈیو لیک کا فارنزک کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں وزیر داخلہ رانا ثنا کا کہنا تھاکہ ریکارڈنگ میں موجود مواد اہم ہے، ریکارڈنگ قانون کے مطابق نہیں، جنھوں نے ریکارڈنگ کی وہ جواب دیں۔ 

انہوں نے کہا کہ سازشی بیانیہ بیچ چوراہے پھوٹ گیا، عمران خان کو جس ویڈیو لیک کا ڈر ہے، وہ نہ بتانے والی ہے نہ دکھانے والی۔

ان کا کہنا تھاکہ آڈیو لیک میں سرکاری اجلاسوں کے مِنٹس تبدیل کرنے کی بات کرکے قوم سے کھلواڑ کیا گیا، ملک کو سفارتی تنہائی کا شکارکردیا گیا۔

یاد رہے کہ امریکی سائفر کے حوالے سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کے ساتھ مبینہ آڈیو لیک ہوئی ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ امریکا کا نام نہیں لینا، اب ہم نے صرف کھیلنا ہے۔

مزید خبریں :