پشاور: حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے رجسٹرڈ 90 ہزارکینسرکےمریض 3 ماہ سے ادویات سےمحروم

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں رجسٹرڈ 90 ہزار کینسر کے مریضوں کو گزشتہ 3 ماہ سے مفت ادویات نہیں مل رہی ہیں جس سے انہیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ 

حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں رجسٹرڈ 90 ہزار کینسر کے مریض گزشتہ 3 ماہ سے ادویات سے محروم ہیں کیونکہ شعبہ آنکالوجی (Oncology) کے پاس مفت ادویات دینے کے لیے جون سے فنڈز ختم ہو چکے ہیں۔

اس حوالے سے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے شعبہ آنکالوجی کے انچارج  ڈاکٹر عابد جمیل نے جیو نیوز کو بتایا کہ صوبائی حکومت نے مفت ادویات کی فراہمی کے لیے پی سی ون منظور کرلیا ہے۔

ان کا کہنا ہےکہ فنڈز موصول ہونے پر کینسر مریضوں کو ادویات کی مفت فراہمی کو یقینی بنایا جائےگا، حکومت نے مفت ادویات کی فراہمی کے لیے 90 کروڑ روپے مختص کیے ہیں۔

مزید خبریں :