پاکستان
Time 29 ستمبر ، 2022

'جنرل باجوہ نے عمران خان کو کئی بار کہا کہ وزیراعظم ہاؤس میں بات کرنا محفوظ نہیں'

فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے انکشاف کیا ہے کہ آرمی چیف جنرل باجوہ نے عمران خان سے ایک بار نہیں کئی بار کہا تھا کہ وزیراعظم ہاؤس میں بات کرنا محفوظ نہیں۔

اپنے ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ آرمی چیف نے عمران خان کو کہا تھا کہ وزیراعظم ہاؤس کو  ڈی بگ کرنا چاہیے، آرمی نے جی ایچ کیو کی سائبر سکیورٹی محفوظ کر لی تھی۔

انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ بھارتی ایجنسیوں نے وزیراعظم عمران خان کی گفتگو ہیک کرنے کے لیے پیگاسس پروگرام خریدا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز مبینہ امریکی سائفر سے متعلق پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان اور اعظم خان کی آڈیو لیک سامنے آئی ہے جس میں عمران خان کو کہتے سنا جا سکتا ہے کہ ’اب ہم نے صرف کھیلنا ہے، امریکا کا نام نہیں لینا، بس صرف یہ کھیلنا ہے کہ اس کے اوپر کہ یہ ڈیٹ پہلے سے تھی جس پر اعظم خان نے جواب دیا کہ میں یہ سوچ رہا تھا کہ اس سائفر کے اوپر ایک میٹنگ کر لیتے ہیں‘۔

مزید خبریں :