پاکستان
Time 29 ستمبر ، 2022

حساس سفارتی معاملات کو مقامی سیاست میں نہیں لانا چاہیے: عبدالباسط

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

سابق سفیر عبدالباسط نے کہا ہے کہ حساس سفارتی معاملات کو مقامی سیاست میں نہیں لانا چاہیے اس سے دیگر ممالک آپ کو سنجیدہ لینا چھوڑ دیتے ہیں۔

سابق سفیر عبدالباسط کا کہنا تھا کہ عمران خان کے دور میں بائیڈن انتظامیہ کے ساتھ ہونے والے سفارتی فیصلوں کو عوامی سطح پر پہنچایا گیا جس سے ایک تناؤ کی کیفیت پیدا ہوئی اور اس کا سفارتی سطح پر ہمیں بہت نقصان ہوا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس قسم کے حساس معاملات کو اپنی مقامی سیاست میں نہیں لانا چاہیے، دوسرے ممالک آپ کو سنجیدہ لینا چھوڑ دیتے ہیں ۔

مزید خبریں :