29 ستمبر ، 2022
ہرن کو پھرتیلا ، چست اور اونچی چھلانگیں لگانے والا جانور سمجھا جاتا ہے جو انسان دوست بھی ہوتا ہے ۔
تاہم سوشل میڈیا پر امریکی ریاست مشی گن سے ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس نے دیکھنے والوں کو حیران کردیا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک سڑک پر گاڑیاں رواں دواں ہیں اور پھر اچانک سے چند ہرن چھلانگیں لگاتے ہوئے سڑک پار کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک ہرن نے اتنی اونچی چھلانگ لگائی کہ کار کے اوپر سے گزر گیا جس نے دیکھنے والوں کو دنگ کردیا۔
انتظامیہ کی جانب سے سڑک سے گزرنے والی ٹریفک کو ہدایت کی گئی ہے کہ اگر ہرن سڑک کراس کررہے ہوں تو ان کی حفاظت کے لیے گاڑیوں کو روک دیا جائے۔
ویڈیو میں ایک طرف ہرن کی بہترین وقت پر چھلانگ لگانے کی صلاحیت کو سراہا جارہا ہے تو دوسری طرف صارفین کی جانب سے بے زبان جانور کے جانی نقصان نہ ہونے پر شکر بھی ادا کیا جارہا ہے۔