بغیراجازت بیرون ملک لیگ ہاکی کھیلنے پر 2کھلاڑیوں کو ان کے ادارے نے فارغ کردیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

بغیر اجازت بیرون ملک لیگ ہاکی کھیلنے  پر غضنفر علی اور ندیم احمد کو ان کے ادارے نے نوکری سے برخاست کردیا۔

اذلان شاہ ہاکی کپ کی تیاری کے لیے  پاکستان ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کا ٹریننگ کیمپ عبدالستار ہاکی اسٹیڈیم کراچی میں جاری ہے جس میں 8 سینیئر کھلاڑی بیرون ملک ہاکی لیگ کھیلنے کی وجہ سے شریک نہیں ہوئے۔

 بغیر اجازت انگلینڈ میں لیگ کھیلنے پر غضنفر علی اور ندیم احمد کو ان کے ادارے ماڑی پیٹرولیم نے فارغ کر دیا، ادارے نے اس فیصلے سے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو بھی آگاہ کردیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ دونوں کھلاڑیوں نے بیرون ملک لیگ کھیلنے سے اپنے ادارے کو آگاہ کیا اور نہ ہی چھٹیاں لیں ، جس پر ادارے نے انہیں ان کی ملازمت سے فارغ کردیا۔

 دونوں کھلاڑی کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان ٹیم میں شامل تھے اور انہیں اذلان شاہ کپ کے لیے بھی کیمپ میں مدعو کیا گیا تھا۔ 

مزید خبریں :