ایک سال سے ننگے پاؤں گھومنے والا نوجوان سوشل میڈیا پر مشہور

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

انگلینڈ سے تعلق رکھنے والا 20 سالہ نوجوان جوتے نہ پہننے اور ننگنے پاؤں گھومنے کے  فیصلے کی وجہ سےسوشل میڈیا پر مشہور ہو گیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلینڈ کے شہر کیمبرج کا نوجوان جارج ووڈ وِل ایک سال یا اس سے پہلے تک گھر کے اندر بھی ہر وقت جوتے پہنتا تھا  لیکن پچھلے سال اکتوبر میں ایک دن وہ اپنی والدہ اور دادا کے ساتھ چھٹیوں پر گیا تو  اس نے جوتے پہننے کی ضرورت پر سوال کرنا شروع کر دیے۔

تاہم بعد ازاں وہ ہوٹل پہنچا اورامریکی بینڈ ‘barefoot movement’ سے متاثر ہوا  اور فیصلہ کیا کہ اب وہ جوتے نہیں پہننے گا اور  ننگے پاؤں ہی گھومے گا،جیسے ہی وہ اپنی چھٹیوں سے گھر واپس آیا تو اس نے اپنے تمام جوتے پھینک دیے اور ننگے پاؤں  گھومنے کا فیصلہ کیا۔

جارج کا کہنا ہے کہ مکمل طور پر ننگے پاؤں گھومنا ہر کسی کو متاثر نہیں کرتا جبکہ اس وجہ سے اسے کافی مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑا۔

جارج کے مطابق شروعات میں کئی بار سپر مارکیٹ کے منیجر نے مجھے روکا اور میری بے عزتی کی جبکہ ننگے پاؤں ہونے کی وجہ سے پیروں میں شیشے بھی لگے اور وہ گندے بھی ہوئے۔سردیوں میں بھی تھوڑی مشکل ہوتی کیوں کہ ٹھنڈے موسم میں بھی میں ننگے پاؤں ہی گھومتا ہوں لیکن جیسے جیسے وقت گزرتا رہا مجھے اس سب کی عادت ہوگئی

جارج شہریوں سے ننگے پاؤں گھومنے کے حوالے سے سوالات کرتے ہوئے—فوٹو: جارج ٹک ٹاک اسکرین گریب
جارج شہریوں سے ننگے پاؤں گھومنے کے حوالے سے سوالات کرتے ہوئے—فوٹو: جارج ٹک ٹاک اسکرین گریب

20 سالہ نوجوان نے سوشل میڈیا پر ننگے پاؤں گھومنے کی ویڈیوز بھی اپ لوڈ کیں اور اپنی ایک آن لائن کمیونٹی بھی بنالی جہاں وہ اپنے پاؤں کی تصویریں اور لوگوں سے ننگے پاؤں  گھومنے کے بارے میں پوچھے گئے سوالات کی ویڈیوز بناکر سوشل میڈیا سے  پیسے بھی کماتا ہے۔

مزید خبریں :