پاکستان
Time 29 ستمبر ، 2022

' آج امی کی بہت یاد آئی'

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

ایون فیلڈ ریفرنس میں بری ہونےکے بعد مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو اپنی مرحومہ والدہ کی یاد ستانے لگی۔

ٹوئٹر پر پوسٹ کرتے ہوئے مریم نواز نے لکھا' آج امی کی بہت یاد آئی'۔

یاد رہے کہ  مریم نواز کی والدہ اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نوازکینسر کے باعث  11 ستمبر 2018 کو لندن میں انتقال کرگئی تھیں۔

آج اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو بری کر دیا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ 6 سال اس کیس میں جھوٹ بولا گیا، آج اللہ نے عزت سے سرخرو کیا، عمران خان کو جواب دینا پڑے گا کہ انہوں نے جھوٹ کیوں بولا اور کیوں بہتان لگایا، جس شخص نے یہ جھوٹ بولا آج اس شخص کا چہرہ دیکھنا چاہتی ہوں، آج اللہ نے تمہیں ناکام کیا جھوٹا ثابت کیا، تم ناکام ہوئے اور نواز شریف کو اللہ نے سرخرو کیا، جلد نواز شریف بھی واپس آئیں گے۔

نواز شریف نے مریم نواز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کے خلاف مقدمات جھوٹے تھے، میرے اور مریم نواز کے خلاف مقدمات سیاسی تھے، مقدمات کا مقصد ہمیں سیاست سے باہر نکالنا تھا۔

قائد مسلم لیگ ن کا کہنا تھا یہ چاہتے تھے کہ میں سزا سن کر پاکستان نہ آؤں، بیمار بیوی کو چھوڑ کر بیٹی کے ہمراہ گرفتاری دینے پاکستان پہنچا تھا۔


مزید خبریں :