30 ستمبر ، 2022
پاکستان فلم انڈسٹری کے لیے مشہور پنجابی فلموں سمیت’ دی لیجنڈ آف مولا جٹ ‘ لکھنے والے مصنف ناصر ادیب نے معاوضے کے حوالے سے انکشاف کیا ہے۔
ناصر ادیب حال ہی میں نجی ٹی وی شو میں بطور مہمان شریک ہوئے جس دوران میزبان احمد بٹ نے مصنف سے ان کی مشہور فلم مولا جٹ کے ڈائیلاگز اور معاوضے سے متعلق سوال کیا؟
جس کے جواب میں ناصر ادیب کا کہنا تھا کہ 45 سال قبل میں نے ملک کے حالات کو دیکھتے ہوئے فلم کے ڈائیلاگز لکھے تھے۔
پروڈیوسر سرور بھٹی کی سپرہٹ فلم '''مولاجٹ ' ''کے فلم لکھنے کے معاوضے سے متعلق ناصر ادیب نے بتایا کہ انھوں نے اس فلم کے لیے پونے 7 ہزار روپے معاوضہ لیا تھا۔
ناصر ادیب نے مزید بتایا کہ میں نے بلال لاشاری کی مولا جٹ لکھنے کے لیے 10 لاکھ کا مطالبہ کیا تھا لیکن انھوں نے مجھے 15 لاکھ روپے دیے۔
پاکستانی تاریخ کی مہنگی ترین ایکشن سے بھرپور فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کی ایڈوانس بکنگ آج سے شروع ہو جائے گی۔
فلم کے ٹکٹس پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر دستیاب ہوں گے، جیو فلمز کے اشتراک بننے والی یہ فلم 13 اکتوبر کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایک ساتھ ریلیز کی جائے گی۔