Time 30 ستمبر ، 2022
پاکستان

دفعہ 144 کی خلاف ورزی کا کیس: 5000 روپے کے عوض عمران خان کی ضمانت منظور

ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے عمران خان کی ضمانت منظور کی۔ فوٹو فائل
ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے عمران خان کی ضمانت منظور کی۔ فوٹو فائل

اسلام آباد: دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ضمانت منظور ہو گئی۔

دفعہ 144 کے کیس میں عمران خان ضمانت کے لیے ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال کی عدالت میں پیش ہوئے۔

ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے بابر اعوان کو وقت پر عدالت آنے پر سراہا اور کہا کہ اچھا لگا وقت پر آئے، نوجوانوں کو بھی یہی پیغام دینا چاہیے۔

جج کے ریمارکس پر بابر اعوان نے ساتھی وکلاء کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں سنو، وقت کی پابندی کرو۔

ایڈیشنل سیشن جج نے 5 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ضمانت منظور کر لی۔

یاد رہے کہ گزشتہ سماعت پر پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے وقت پر نہ آنے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا تھا۔

مزید خبریں :