Time 30 ستمبر ، 2022
پاکستان

حکومتی اتحاد میں شامل بڑی جماعت نے بھی ٹرانس جینڈر ایکٹ کو چیلنج کر دیا

ٹرانس جینڈر ایکٹ کو خلاف شریعت قرار دیا جائے، ملک میں قرآن و سنت کے خلاف کوئی قانون نہیں بن سکتا: درخواست میں مؤقف۔ فوٹو فائل
ٹرانس جینڈر ایکٹ کو خلاف شریعت قرار دیا جائے، ملک میں قرآن و سنت کے خلاف کوئی قانون نہیں بن سکتا: درخواست میں مؤقف۔ فوٹو فائل

اسلام آباد: حکومتی اتحاد میں شامل بڑی جماعت جمعیت علمائے اسلام (ف) نے بھی ٹرانس جینڈر ایکٹ کو عدالت میں چیلنج کر دیا۔

جے یو آئی ف نے ٹرانس جینڈر ایکٹ کو شریعت کورٹ میں چیلنج کرتے ہوئے استدعا کی ہے کہ ایکٹ خلاف شریعت قرار دیا جائے۔

جے یو آئی ف کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ ملک میں قرآن و سنت کے خلاف کوئی قانون نہیں بن سکتا۔

شریعت کورٹ نے جے یو آئی کی درخواست ابتدائی سماعت کے لیے مقرر کرتے ہوئے 3 اکتوبر کی تاریخ رکھ دی۔

یاد رہے کہ چند روز قبل اسلامی نظریاتی کونسل نے بھی ٹرانس جینڈر بل کی کئی دفعات کو خلاف شریعت قرار دیا تھا جبکہ جماعت اسلامی بھی بل کے خلاف عدالت سے رجوع کر چکی ہے۔

مزید خبریں :