دنیا
Time 01 اکتوبر ، 2022

روس نے یوکرینی علاقوں کے الحاق کیخلاف سلامتی کونسل کی قرارداد ویٹو کردی

فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

روس نے یوکرینی علاقوں کے الحاق کے خلاف سلامتی کونسل میں پیش قرار دادویٹو کر دی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق  امریکا کی جانب سے سلامتی کونسل میں  پیش قرار داد میں روسی اقدام کی مذمت اور یوکرین کی سرحدوں میں تبدیلی کو تسلیم نہ کرنے پر زور دیا گیا تھا ۔ 

قرار داد میں 24 فروری تک یوکرین سے روسی فوج کا انخلا مکمل کرنے کا مطالبہ بھی شامل تھا  تاہم روس نے قرار داد ویٹو کردی۔

گزشتہ روز روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین کے 4 علاقوں کو اپنے ملک کا حصہ بنانے کا اعلان کیا تھا۔یہ اعلان یوکرین کے ان خطوں میں ایک ریفرنڈم کے بعد کیا گیا جس کے نتائج میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ 99 فیصد عوام روس کا حصہ بننے کے خواہشمند ہیں۔

پانچ روز جاری رہنے والی پولنگ کے نتائج کو یوکرین اور مغربی ممالک نے مسترد کر دیا تھا۔

روسی صدر نے اپنے خطاب میں کہا کہ 'ڈونیٹسک،لوہانسک، خیرسون اور زاپورزیا علاقوں کے عوام اب ہمارے ہم وطن بن گئے ہیں'۔

دوسری جانب نیویارک میں روسی قونصل خانے کی دیواروں پر سرخ رنگ پھینک دیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں، ا بھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی، واقعہ روس کی یوکرین میں خونی جنگ کے خلاف احتجاج کی کڑی ہے۔

مزید خبریں :