پاکستان
01 اکتوبر ، 2022

موٹروے پولیس نے بھاری مقدار میں ہیروئن اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی

موٹروے پولیس نے فرار کی کوشش کرنے والی گاڑی کو گھیرے میں لے کر گاڑی کی تلاشی کے دوران مذکورہ گاڑی سے 18 کلو ہیروئن برآمد کر لی: ترجمان موٹر وے پولیس — فوٹو: فائل
موٹروے پولیس نے فرار کی کوشش کرنے والی گاڑی کو گھیرے میں لے کر گاڑی کی تلاشی کے دوران مذکورہ گاڑی سے 18 کلو ہیروئن برآمد کر لی: ترجمان موٹر وے پولیس — فوٹو: فائل

موٹروے پولیس نے فیصل آباد ایم فور پر 18 کلو ہیروئن کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا کر ماں بیٹے سمیت دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق سرخ رنگ کی کار کو تیزرفتاری پر رُکنے کا اشارہ کیا تو ڈرائیور نے گاڑی کی رفتار کو مزید تیز کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی۔

ترجمان کے مطابق موٹروے پولیس نے فرار کی کوشش کرنے والی گاڑی کو گھیرے میں لے لیا اور گاڑی کی تلاشی کے دوران مذکورہ گاڑی سے 18 کلو ہیروئن برآمد کرتے ہوئے، ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

موٹروے پولیس کے مطابق ملزمان ہیروئن پشاور سے فیصل آباد لے جا رہے تھے، ملزمان کو ساہیانوالہ پولیس اسٹیشن فیصل آباد کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :