مجھ سے شادی نہ ہوتی تو نعمان صبا قمر سے شادی کر لیتے: اداکار کی اہلیہ کا انکشاف

اداکار نعمان حبیب کی اہلیہ اداکارہ عاصمہ نعمان نے انکشاف کیا ہے کہ اگر ان کی شادی نعمان حبیب سے نہ ہوتی تو وہ صبا قمر سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جاتے۔

حال ہی میں نعمان حبیب اہلیہ کے ہمراہ جیو نیوز کے پروگرام 'ہنسنا منع ہے' میں شریک ہوئے، دوران انٹرویو دونوں اداکاروں نے اپنے کیرئیر سمیت ایک دوسرے سے متعلق دلچسپ باتیں بتائیں۔

عاصمہ نعمان سے جب سوال کیا گیا کہ اداکار ہمایوں سعید کو کیا پسند ہے؟ تو انہوں نے بے ساختہ جواب دیا اداکارہ عائشہ عمر۔

اداکارہ کے جواب میں میزبان تابش ہاشمی سمیت نعمان بھی ہنسنے لگے اور ساتھ ہی کیمرے میں دیکھتے ہوئے کہا 'ہمایوں بھائی میں نے کچھ نہیں کہا'، جس پر عاصمہ بولیں پسند ہونا کوئی بری بات تھوڑی ہے۔

بات جاری رکھتے ہوئے عاصمہ نعمان نے کہا 'میں ابھی آپ لوگوں کو نعمان کی پسند بھی بتاؤں گی، انہیں اداکارہ صبا قمر بے حد پسند ہیں، اگر میری ان سے شادی نہ ہوتی تو یہ ان سے کرتے'۔

 عاصمہ نے یہ بھی کہا کہ 'نعمان سے شادی کرنے کے لیےکوئی بھی لڑکی تیار ہو جائے گی کیونکہ یہ ایک بہت ہی بہترین شخصیت کے مالک ہیں'۔

واضح رہے کہ نعمان حبیب کی عاصمہ نعمان سے 2016 میں شادی ہوئی تھی، اس وقت تک عاصمہ شوبز سے وابستہ نہیں تھیں۔

مزید خبریں :