کھیل
Time 01 اکتوبر ، 2022

شان ٹیٹ کا پریس کانفرنس کے آغاز میں مائیک کیوں بند کیا گیا ؟

قومی ٹیم کے بولنگ کوچ شان ٹیٹ کا انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد پریس کانفرنس کے آغاز میں بولا گیا جملہ وائرل ہوگیا تاہم اس موقع پر ان کا مائیک بھی بندکردیا گیا۔

انگلینڈ سے چھٹے ٹی ٹوئنٹی میں بدترین شکست کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ شان ٹیٹ پریس کانفرنس کرنے آئے ، سوال جواب شروع ہونے سے پہلے شان ٹیٹ نے کہا جب یہ بری طرح ہارتے ہیں تو مجھے پریس کانفرنس کرنے بھیج دیتے ہیں۔

اس موقع پر میڈیا منیجر نے آکر فوراً شان کا مائیک آف کردیا اورکہا 'شان آر یو او کے' ، شان ٹیٹ کے جواب دینے کے بعد مائیک آن کردیا گیا اور انہوں نے اپنی پریس کانفرنس مکمل کی۔

خیال رہےکہ گزشتہ روز قذافی اسٹیڈیم میں کھیلےگئے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 8 وکٹوں سے شکست دی تھی، انگلینڈ کی جانب سے فل سالٹ نے 88 رنز کی طوفانی اننگز کھیلی اور پاکستانی بولرز کو ناکوں چنے چبوادیے تھے۔

مزید خبریں :