کھیل
Time 02 اکتوبر ، 2022

حیدر علی کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا

حیدر علی اسپتال سے ڈسچارج، ٹیم ہوٹل پہنچ گئے۔ فوٹو: فائل
حیدر علی اسپتال سے ڈسچارج، ٹیم ہوٹل پہنچ گئے۔ فوٹو: فائل

قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر حیدر علی کی طبیعت اب بہتر ہے اور انہیں اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق حیدر علی اب پہلے سے بہتر محسوس کر رہے ہیں اور  اسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد ٹیم ہوٹل پہنچ گئے ہیں۔

واضح رہے کہ حیدر علی کو انگلینڈ کے خلاف چھٹے ٹی ٹوئنٹی کے بعد طبیعت ناساز ہونے کے باعث اسپتال لے جایا گیا تھا جہاں ان کا میڈیکل جائزہ لیا گیا۔

 خیال رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سات ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 3-3 سے برابر ہے اور فائنل آج شام کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں :