دنیا
Time 02 اکتوبر ، 2022

انڈونیشیا: فٹبال میچ کے دوران ہنگامہ آرائی سے 125 ہلاکتوں کی تصدیق

فوٹو اسکرین گریب بی بی سی
فوٹو اسکرین گریب بی بی سی

انڈونیشیا میں فٹبال میچ کے دوران ہنگامہ آرائی اور بھگدڑ مچنے سے  125 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ سیکڑوں افراد زخمی ہیں۔

انڈونیشی حکام کے مطابق جاوا صوبے میں اسٹیڈیم میں بھگدڑ سے 125 افراد ہلاک ہوئے ہیں، اسپتالوں کا ڈیٹا چیک کرنےکے بعد ہلاکتوں کی درست تعداد معلوم ہوئی۔

خیال رہے کہ ہفتے کی شام انڈونیشیا میں فٹبال کا میچ جاری تھا، میچ مقامی ٹیموں اریما ایف سی اور پرسی بایا سرابیا کے درمیان کھیلا جارہا تھا کہ پرسی بایا کی جیت پر ان کے حمایتیوں اور مخالفین کے درمیان ہنگامہ آرائی شروع ہو گئی۔ 

ہوم گراؤنڈ پر میچ ہارنے پر اریما ایف سی کے سیکڑوں مداح طیش میں آگئے اور اسٹیڈیم اور گراؤنڈ میں داخل ہوگئے، مشتعل مداحوں کو منتشتر کرنے کے لیے پولیس نے آنسو گیس کا استعمال کیا اور لاٹھی چارج بھی کیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسٹیڈیم میں پولیس اور شائقین کے درمیان ہنگامہ آرائی کے نتیجے میں 174 افراد ہلاک ہوئے تاہم اب حکام نے 125 ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔

مزید خبریں :