Time 04 اکتوبر ، 2022
پاکستان

عمران خان ملک میں انتشار چاہتے ہیں،وہ چڑھائی کرنے آئیں،ہم تیار بیٹھے ہیں،رانا ثنا

فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ  نےکہا کہ جب مریم نواز ہم سے گلہ کرتی ہیں تو ہم انہیں بتاتے ہیں کہ ہمیں ثاقب نثار جیسا چیف جسٹس، ایک مانیٹرنگ جج اور جاوید اقبال جیسا چیئرمین نیب دستیاب نہیں ، پرانا نیب قانون بھی دستیاب نہیں ،اُس اسٹیبلشمنٹ کے بھی کیا کہنے جو عمران خان کو دستیاب تھی۔

 وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے خاتون جج کی عدالت میں گھٹیا انسان جیسا رویہ دکھایا ، یہ تو ناک رگڑنے سے بھی آگے چلا گیا ۔

انہوں نے کہا کہ  اتنا بے شرم آدمی ہے کہ اس کی خالی عدالت میں پہنچ گیا اور ریڈر سے کہا کہ اسے بتا دینا کہ میں معافی مانگنے آیا تھا ۔ عمران خان  نے ناک کیا ماتھا بھی رگڑا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ملک میں انتشار چاہتا ہے ، وہ چڑھائی کرنے آئے، ہم تیار بیٹھے ہیں،دعا کریں کہ عمران مجمع لے کر اسلام آباد آئے تو خود بھی ساتھ آئے ، ایسا نہ ہو کہ بچوں اور خواتین کو ہی بھیج دے، عمران خان کو معلوم نہیں کہ ہم اس کے ساتھ کیا کریں گے ۔

مزید خبریں :