ویڈیو: کتے کی وفاداری کی بہترین مثال

یہ بات سب کو ہی معلوم ہے کہ کتے سے بہتر مخلص اور دوستی نبھانے والا جانور اور کوئی نہیں ہے جو انسان کے احساسات اور جذبات کو بخوبی سمجھ لیتا ہے۔

 ایسی ہی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں کتے نے وفاداری کی بہترین مثال قائم کی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کتا اور اس کا مالک ایک سڑک سے گزر رہے ہیں اور مالک کی ٹانگ میں چوٹ لگی ہے جس کے باعث ٹانگ پر پلاسٹر چڑھا ہے اور وہ شخص لنگڑا کر چل رہا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کتے نے اپنے مالک کا ساتھ دیتے ہوئے خود بھی لنگڑا ہونے کی نقل اتاری اور اپنی سامنے کی ایک ٹانگ کو اٹھاتے ہوئے مالک کے ساتھ ساتھ لنگڑا کر چلتا رہا۔

کتے کی اس وفاداری نے  سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لیے  اور صارفین کی جانب سے ویڈیو کو پسند بھی کیا جارہا ہے۔

مزید خبریں :