Geo News
Geo News

Time 04 اکتوبر ، 2022
دنیا

ٹرمپ کی زندگی پر لکھی گئی کتاب میں حیران کن انکشافات سامنے آگئے

فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی زندگی پر لکھی گئی امریکی صحافی میگی ہیبرمین کی کتاب ’کانفیڈینس مین‘میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ٹرمپ اپنی بیٹی ایوانکا اور داماد جیرڈ کشنر کو برطرف کرنا چاہتے تھے۔

سابق امریکی صدرٹرمپ کی زندگی پرلکھی امریکی صحافی میگی ہیبرمین کی کتاب شائع ہوگئی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کتاب میں انکشاف کیا گیا کہ ٹرمپ اکثر اپنے داماد کے بارے میں تحقیر آمیز لہجے میں بات کرتے تھے،ٹرمپ کووڈ 19 سے مرنے سے خوفزدہ تھے،انہوں نے نیویارک کے اس وقت کے گورنر اینڈریو کوومو کو مشورہ دیا تھا کہ وہ ٹی وی پر وائرس کے بارے میں بات نہ کریں۔

کتاب میں مزید انکشاف کیا گیا ہے کہ سابق امریکی صدر نے سرکاری دستاویزات وائٹ ہاؤس کے ٹوائلٹ میں بہائیں۔ ٹرمپ نے میکسیکو میں منشیات بنانے والی لیبارٹریوں پر بمباری کا سوچا تھا،اس تجویز نے سابق امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر کو حیران کر دیا تھا۔

ٹرمپ نے برطانوی وزیراعظم کے ساتھ ملاقات میں اپنی جائیداد کا ذکر کیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے نیویارک سٹی کے سابق میئرگیولانی سے کہا تھا کہ وہ 2020 کے انتخابی نتائج بدلنے کے لیے’کچھ بھی کریں۔

اس کے علاوہ ٹرمپ نے ٹیکس نہ دینے کا عذر بنایا تھا۔ٹرمپ اپنے ٹیکس گوشواروں کو جاری کرنے سے انکاری تھے۔