05 اکتوبر ، 2022
سائفر سے متعلق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (عمران خان) کی آڈیو لیکس کی تحقیقات کےلیے وفاقی تحقیقاتی کمیٹی (ایف آئی اے) کی انکوائری ٹیم تشکیل دے دی گئی۔
انکوائری ٹیم کی تشکیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تحقیقاتی ٹیم میں ایف آئی اے کے 5 ممبران ، آئی ایس آئی ، ایم آئی اور آئی بی کے 3 نمائندے شامل ہوں گے۔
خیال رہےکہ سائفر سے متعلق عمران خان کی آڈیو لیکس کے معاملے پر وفاقی کابینہ نے یکم اکتوبرکو ایف آئی اے کو تحقیقات کرنے کی منظوری دی تھی۔