05 اکتوبر ، 2022
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ستمبرکے مہینے میں عمدہ کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کی پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ نامزدگیوں میں پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹرمحمد رضوان ایشیا کپ اور انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 553 رنز بنا کر پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد ہوگئے۔
اس کے علاوہ آسٹریلیا کے کیمرن گرین نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز اور بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میں عمدہ آل راؤنڈ کارکردگی دکھانے پر پہلی مرتبہ شارٹ لسٹ ہوئے جبکہ بھارتی اسپنر اکسر پٹیل آسٹریلیا کے خلاف نمایاں کارکردگی دکھانے پر پہلی مرتبہ پلیئرآف دی منتھ کی نامزدگی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔
ویمنز پلیئرآف دی منتھ کے لیے بھارت کی دو پلیئرز ہرمن پریت کور اور سمرتھی مندھانا اور بنگلادیش کی نگار سلطانہ بھی نامزد ہوئیں۔